اپ ڈیٹ کردہ: 20 نومبر، 2024
کیا آپ کو کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے؟ اپنی مقامی ایمرجنسی ہاٹ لائن سے رابطہ کریں
کیا آپ کو معاونت درکار ہے؟
کیا آپ TikTok پر کسی مسئلے کو رپورٹ کرنا چاہتے ہیں؟
افسوسناک واقعات سے مراد ایسے نمایاں، پریشان کن اور اکثر و بیشتر غیر متوقع واقعات ہیں جو افراد یا کمیونٹیز کے لیے نقصان، تکلیف، یا پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔ ان میں زلزلوں، سیلاب، اور طوفانوں کی طرح کی قدرتی آفات اور کار حادثوِں، دہشت گردی کے حملوں، قتل و غارت یا دھماکوں جیسے دانستہ یا حادثاتی واقعات دونوں شامل ہو سکتے ہیں۔ ان واقعات میں کسی عزیز کی اچانک موت کی طرح کے ذاتی نقصانات سے لے کر کئی لوگوں کو متاثر کرنے والے بڑے پیمانے کے واقعات تک بہت کچھ شامل ہے۔
ایک افسوسناک واقعہ کے بعد کے نتائج کا سامنا کرنا ایک جذباتی اور تنہا کر دینے والا تجربہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا شخص کسی افسوسناک واقعے سے متاثر ہوا ہے، تو براہ کرم آگاہ رہیں کہ مدد موجود ہے اور آپ اکیلے نہیں ہیں۔ ہم آپ کو ترغیب دیتے ہیں کہ آپ ذہنی صحت کے پیشہ ور افراد، ہاٹ لائنز، یا ذاتی یا کمیونٹی معاونت کے نیٹ ورکس سے مدد حاصل کریں۔ ہماری ذہنی فلاح و بہبود کی رہنمائی کا جائزہ لینے کے علاوہ، ہم آپ کے علاقے میں معاونتی تنظیموں سے رابطہ کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔
کسی افسوسناک واقعے سے متعلق مواد سے پریشانی محسوس کرتے وقت کیا کرنا چاہیے؟
ایسے ٹولز موجود ہیں جو آپ کو اس چیز کے انتخاب کا موقع دیتے ہیں کہ آپ اپنی فلاح و بہبود کی معاونت کے لیے افسوسناک واقعہ سے متعلق مواد کے ساتھ کیسے تعامل کریں:
میں TikTok پر افسوسناک واقعات سے متعلق مواد کو بحفاظت کیسے شیئر کر سکتا ہوں؟
آپ کیا شیئر کرتے ہیں اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ یہ فیصلہ کرنا کہ آیا اسے شیئر کرنا بھی ہے یا نہیں۔ تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ عزم و ہمت، امید اور بحالی کی اسٹوریز دوسروں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ آپ ایک انفرادی آواز، نقطہ نظر، اور تجربے کے حامل ہیں – اپنے ذاتی پیغام اور تاثر کو تشکیل دینے کے لیے ان کا استعمال کریں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی ضروری ہے کہ آپ جن معلومات کے ساتھ مشغول ہوتے ہیں اور شیئر کرتے ہیں وہ قابل اعتماد اور درست ہیں۔ آپ یہ کام معتبر اور مستند ذرائع تلاش کرتے ہوئے اور معلومات کو شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کر کے انجام دے سکتے ہیں۔ کسی افسوسناک واقعے پر رد عمل دیتے وقت، درج ذیل سوالات پر غور کریں:
اگر آپ کسی افسوسناک واقعہ کے رد عمل میں مواد پوسٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں:
وسیع TikTok کمیونٹی کا حصہ ہونے کا مطلب اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپ کے ساتھی کمیونٹی ممبرز محفوظ اور معاونت کردہ محسوس کریں۔ اپنے پلیٹ فارم کو محفوظ اور مثبت رکھنے کے لیے، ہم لوگوں کو ایسا مواد رپورٹ کرنے کا اختیار دیتے ہیں جو ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ ہماری تمام رپورٹنگ خفیہ رہتی ہے، یعنی اگر آپ مواد کا کوئی حصہ رپورٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اپ لوڈ کرنے والے اصل شخص کو آپ کی شناخت کے حوالے سے مطلع نہیں کیا جائے گا۔
کسی ویڈیو کو خفیہ طور پر کیسے رپورٹ کریں:
اگر آپ کو TikTok پر کوئی ایسی ویڈیو دکھائی دیتی ہے جو آپ کے خیال میں ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہو، تو براہ کرم ہمیں اس کی رپورٹ کریں۔ اپنی TikTok ایپ میں کوئی ویڈیو رپورٹ کرنے کے لیے:
آپ کی جانب سے مواد کا حصہ رپورٹ کرنے پر کیا ہوتا ہے؟
اگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ مواد ہمارے کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو کارروائی میں یہ شامل ہو سکتا ہے:
اگر میں اپنے پوسٹ کردہ مواد سے متعلق کسی خلاف ورزی کے فیصلے سے غیر متفق ہوں تو اس صورت میں کیا ہو گا؟
اس صفحے پر فراہم کردہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور تعلیمی استعمال کے لیے ہے اور اس کا مقصد ذہنی صحت یا طبی خدمات فراہم کرنا نہیں ہے۔
"افسوسناک واقعات کے موضوعاتی صفحے" کو طبی، نفسیاتی، یا دماغی تشخیص، علاج، یا مشورے کا متبادل نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ کسی بھی ایسے مشمول اور/یا مواد کی وجہ سے پیشہ ورانہ طبی مشورہ لینے سے گریز نہ کریں جو آپ نے TikTok پر پڑھا اور/یا سنا ہے۔ اگر آپ تیار نہیں تو ضروری نہیں کہ آپ اس گفتگو میں حصہ لیں۔ TikTok پر اپنی اسٹوریز اور/یا تجربات شیئر کر کے، خواہ وہ ذاتی ہوں یا کوئی اور صورت ہو، آپ تسلیم کرتے ہیں اور اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ جو بھی معلومات شیئر کرتے ہیں ان میں رازداری کی کوئی توقع نہیں ہے۔