updated_key 20 نومبر، 2024
کیا آپ کو کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے؟ اپنی مقامی ایمرجنسی ہاٹ لائن سے رابطہ کریں
کیا آپ TikTok پر کسی مسئلے کو رپورٹ کرنا چاہتے ہیں؟
غنڈہ گردی سے مراد عام طور پر کسی کو نشانہ بنانے کا ایسا رویہ ہوتا ہے جو جسمانی، سماجی اور/یا نفسیاتی نقصان پہنچانے کے ارادے پر مشتمل ہو۔ یہ رویہ کسی ایسے فرد یا گروہ کے ذریعے آن لائن یا آف لائن اپنایا جا سکتا ہے جو اپنی طاقت، یا طاقت کے زعم کا غلط استعمال کر کے کسی دوسرے شخص یا لوگوں کے ایسے گروہ پر اس کا ارتکاب کرتے ہیں کہ جو اسے ہونے سے روکنے میں ناکامی محسوس کرتے ہیں۔
ہم تسلیم کرتے ہیں کہ غنڈہ گردی لوگوں کو شدید تکلیف پہنچا سکتی ہے، اور ہم اسے اپنے پلیٹ فارم پر برداشت نہیں کرتے۔ TikTok ایک عالمی برادری ہے جو تخلیقی صلاحیتوں اور اظہار رائے پر پروان چڑھتی ہے، اور یہ اہم ہے کہ لوگ پلیٹ فارم پر دھونس یا ہراساں کیے جانے کے خوف کے بغیر اپنی ذاتی آراء کا اظہار کرنے میں محفوظ محسوس کریں۔
غنڈہ گردی کی عام شکلوں میں زبانی دھونس، جسمانی غنڈہ گردی اور جنسی ہراسانی شامل ہیں۔ ہم اس پلیٹ فارم پر موجود کسی بھی شخص کے بارے میں ایسی زبان یا رویے کو برداشت نہیں کرتے جو ہراسانی، تذلیل، دھمکی یا راز کے افشاء (کسی کے بارے میں ذاتی معلومات آن لائن کسی بدنیتی کے ساتھ شائع کرنا) پر مبنی ہو۔ غنڈہ گردی کی عام شکلوں کے بارے میں مزید جانیں۔
کیا آپ کو معلوم تھا؟
اگر آپ TikTok پر غنڈہ گردی کا سامنا کر رہے ہیں، تو براہ کرم اسے رپورٹ کریں تاکہ اگر یہ ہمارے کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی پر مبنی ہو تو ہماری ماڈریشن ٹیم اس کا جائزہ لے سکے اور اس کے خلاف مناسب کارروائی کر سکے۔
تماش بین، یعنی وہ لوگ جو غنڈہ گردی کے گواہ ہوتے ہیں، غنڈہ گردی کے رویے کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کبھی محسوس کرتے ہیں کہ کسی کو ہراساں کیا جا رہا ہے یا دوسری صورت میں کچھ نامناسب ہو رہا ہے، تو یہاں کچھ پارٹنر کے ذرائع موجود ہیں جو مدد کر سکتے ہیں:
ڈوئٹس صارفین کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ دوسرے لوگوں کے TikTok مواد کا جواب دیتے ہوئے ویڈیوز تخلیق کر سکیں۔ آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کے ساتھ ڈوئٹ یا اسٹچ کرنے کی اجازت کس کو ہے۔ آپ تمام ویڈیوز کے لیے ایک ترتیب منتخب کر سکتے ہیں یا ہر ویڈیو کے لیے انفرادی طور پر ترتیب کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ 16 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے، یہ خصوصیت 'کوئی نہیں' پر سیٹ ہے اور اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ 16 سے 17 سال کی عمر کے صارفین کے لیے یہ خصوصیت 'دوستوں' پر سیٹ ہے لیکن اسے 'کوئی نہیں' یا 'ہر کوئی' میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ طریقہ جانیں
اس صفحہ پر فراہم کردہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور تعلیمی استعمال کے لیے ہے۔ "غنڈہ گردی کی روک تھام کے صفحے" کو طبی، نفسیاتی، یا دماغی تشخیص، علاج، یا مشورے کا متبادل نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ اگر آپ، یا کوئی دوسرا شخص، کسی بحران، خطرے میں ہے، یا کسی طبی ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے تو پیشہ ورانہ طبی امداد یا فوری ہنگامی امداد حاصل کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ صرف آپ ہی دوسروں کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار نہیں ہیں--آپ مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔