ممنوعہ مواد کی معاونت

اپ ڈیٹ کردہ: ‏20 نومبر، 2024

نشہ آور مادے کے استعمال کو سمجھنا

اگر آپ یا آپ کے جاننے والے کسی شخص کو نشہ آور مادے کے استعمال یا منشیات کے بارے میں سوالات پوچھنے ہیں، تو یہ جاننا ضروری ہے کہ مدد موجود ہے، صحت یابی ممکن ہے، اور آپ اکیلے نہیں ہیں۔ TikTok نے ایسے پیشہ ورانہ وسائل فراہم کرنے کے لیے ماہر تنظیموں کے ساتھ شراکت قائم کی ہے جو ہماری کمیونٹی کی معاونت کر سکتے ہیں۔

نشہ آور مادہ جات کے استعمال سے مراد مختلف اقسام کے مادہ جات، جیسا کہ منشیات، الکوحل، یا تمباکو بشمول ویپس اور ای سگریٹس کا استعمال کرنا۔

انحصار اور لت (جسے نشہ آور مادے کے استعمال کا عارضہ بھی کہا جاتا ہے) اس وقت ہوتا ہے جب لوگوں کے جسموں کو "حسب معمول" محسوس کرنے کے لیے کسی مادے کی ضرورت ہوتی ہے اور خواہشات پر قابو پانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

نشہ آور مادے مختلف طریقوں سے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس میں ہر قسم کے استعمال سے گریز کرنا (مکمل پرہیز)، کم خطرے کی سطح پر ان کا استعمال کرنا، یا زیادہ خطرے کی سطح پر ان کا استعمال کرنا، جس کے نتیجے میں منشیات کی لت لگ سکتی ہے، جسے نشہ آور مادے کے استعمال کا عارضہ بھی کہتے ہیں۔

مدد حاصل کرنا

کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ مدد کی تلاش میں سرگرداں افراد کے لیے معاونت موجود ہے۔ اگر آپ اپنے یا اپنے پیارے کسی فرد کے لیے ذرائع دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ کے علاقے میں معالجے، معاونت، اور بحالی کے لیے مقامی اختیارات تلاش کرنے کی غرض سے تلاش کے چند مفید ٹولز موجود ہیں:

مدد کی ضرورت کو سمجھنا

جب آپ پریشانی میں مبتلا ہوں تو مدد کے لیے رابطہ کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن آپ اکیلے نہیں ہیں۔ علامات کو پہچاننا اور مدد کے لیے رابطہ کرنا ایک مثبت قدم ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہے تو یہاں کچھ خیالات موجود ہیں:

  • کمیونٹی کی معاونت۔ دوست، خاندان، یا مذہبی کمیونٹی، مدد اور حوصلہ افزائی کا ایک بڑا ذریعہ ہو سکتے ہیں۔ وہ سن سکتے ہیں کہ آپ ہمدردی کے حوالے سے کن احساسات کا سامنا کر رہے ہیں اور آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ آپ کو اکیلے مشکل وقت سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • پیشہ ورانہ رہنمائی۔ آپ ہمیشہ اپنے ڈاکٹر، دماغی صحت کے پیشہ ور سے مشورہ کر سکتے یا نشہ آور مادے کے استعمال سے متعلقہ کاؤنسلر سے رابطہ کر سکتے ہیں جو آپ کو مناسب مشورہ فراہم کر سکتا ہے اور علاج کے مناسب اختیارات تلاش کر سکتا ہے۔
  • ساتھی کی معاونت۔ آپ معاونتی گروپس یا آن لائن کمیونٹیز کے ذریعے ایسے ساتھیوں سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں جنہوں نے نشہ آور مادے کے استعمال کے حوالے سے ملتے جلتے چیلنجز کا سامنا کیا ہو۔ اس سے آپ کو تعلق کا احساس دلانے میں مدد مل سکتی اور خواہشات یا محرکات کو سنبھالنے کے ضمن میں آپ کو عملی تجاویز مل سکتی ہیں۔ جب آپ ایسے ساتھیوں کو دیکھتے ہیں جو نشہ آور مادے کے استعمال سے متعلق ملتے جلتے مسائل سے نکل آئے ہوں، تو اس سے امید کو فروغ ملتا ہے۔
  • بحران یا معاونت کی ہیلپ لائن۔ ہیلپ لائن سے رابطے کے نتیجے میں آپ ایک تربیت یافتہ پیشہ ور شخص کے ساتھ مربوط ہو جائیں گے جو آپ سے آپ کے احساسات کے متعلق سوالات پوچھے گا اور یہ جانے گا کہ آیا آپ خود کو نقصان پہنچانے کے خطرے میں ہیں۔ کچھ ہیلپ لائنز پر، آپ اپنی ترجیح کے لحاظ سے متن یا کال کے ذریعے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کے لیے آپ کو جان لیوا بحران میں ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ایک گمنام، خفیہ انداز میں نشہ آور مادے کے استعمال سمیت کسی بھی ایسی چیز کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جو آپ کو پریشان کر رہی ہو۔
  • بارہ مراحل (12-مراحل) یا بحالی پر مبنی دیگر گروپس۔ اگر آپ اپنے نشہ آور مادوں کے استعمال کی غرض سے معاونت تلاش کر رہے ہیں یا پرہیز پر مبنی بحالی کے گروپ کو آزمانا چاہتے ہیں، تو دنیا بھر میں 12 مراحل پر مشتمل پروگرام موجود ہیں جن میں Alcoholics Anonymous، Narcotics Anonymous، اور Nicotine Anonymous شامل ہیں۔ اگر آپ عدم پرہیز پر مبنی بحالی گروپس میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو وہ بھی موجود ہیں اور آن لائن تلاش کیے جا سکتے ہیں۔

کسی دوست کی معاونت کرنا

اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی دوست کو نشہ آور مادے کے استعمال کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تو مغلوب ہونا آسان ہے اور اس بات کا یقین نہیں ہوتا کہ آپ کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔ یہاں کچھ مثبت اقدامات بیان کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے آپ کسی دوست کی معاونت کر سکتے ہیں:

  • گفتگو کا آغاز کریں۔ اگر آپ نشہ آور مادے کے استعمال کے ضمن میں کسی دوست کے رویے میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں فکر مند ہیں اور سوچتے ہیں کہ کچھ غلط ہو سکتا ہے، تو اسے ان کے سامنے لانے سے نہ گھبرائیں۔
  • ہمدردی سے اور تحکمانہ رویے کے بنا غور سے سنیں۔ اپنی تشویش کا اظہار کرنے کے لیے دو ٹوک بات چیت شروع کریں، اور کھلا ذہن رکھیں۔ بغیر کسی مداخلت کے یا اپنے دوست کو اس کے رویے کے تناظر میں مجرم ٹھہرائے بغیر فعال طور پر سنیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ان کو سننے اور ان کی معاونت کرنے کے لیے موجود ہیں۔
  • انہیں ذرائع سے مربوط کرنے کی پیشکش کریں۔ نشہ آور مادے کے استعمال کے متعلق بات کرنے کے لیے آپ کی مدد کی غرض سے کئی ذرائع موجود ہیں۔ The Partnership to End Addiction میں بات چیت کے پوائنٹس جنہیں عمر کے مختلف گروپس کے لیے بنایا گیا ہے، اور نوعمر فرد سے مربوط ہونے کے لیے بات چیت کے پوائنٹس موجود ہیں۔ آپ نگہداشت صحت کے پیشہ ور افراد، مشیران یا فعال معاونتی گروپس سے مدد حاصل کرنے کا مشورہ بھی دے سکتے ہیں۔

ذہنی صحت کی مشکلات کا سامنا کرنے والے دوستوں کی مدد کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات TikTok کی فلاح و بہبود کی گائیڈ میں دستیاب ہیں۔

مزید جانیں

کیا ویپس نقصان دہ ہیں؟

ویپس اور ای سگریٹس کے دیگر کئی نام ہیں، بشمول ای سیگرٹس، ویپ پینز، ویپورائزرز، الیکٹرانک نیکوٹین کا ترسیلی سسٹم (ENDS)۔ ویپس اور ای سگریٹس بیٹری سے چلنے والے آلات ہیں۔

ویپس اور ای سگریٹس کے اثرات پر تاحال تحقیق جاری ہے تاہم اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ ای سگریٹ کے ایروسول میں زہریلے کیمیکلز اور دھاتیں ہوتی ہیں (formaldehyde، نیکوٹین، کرومیم، نکل اور مینگنیج ان کی مثالیں ہیں)، اور کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ ابھرتے ہوئے ڈیٹا سے پھپھڑوں کی دائمی بیماری اور دمے لے تعلق کا بھی پتہ چلتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے Talk to Frank جیسے ذرائع ملاحظہ کریں۔

نشے کا استعمال اس قدر خطرناک کیوں ہو جاتا ہے؟

کوئی بھی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ منشیات انہیں کیسے متاثر کریں گی۔ لیکن بعد میں، یہ جاننا بہت مشکل ہو سکتا ہے کہ آیا منشیات واقعی وہ نشہ آور مادہ ہے جو وہ فرد سوچتا ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات فینٹینیل اور جعلی ادویات ہیں۔

  • فینٹینیل ایک مضبوط قسم کی سنتھیٹک اوپیائڈ ڈرگ ہے۔ فینٹینیل کی دو اقسام موجود ہیں:
  • فارماسیوٹیکل گریڈ (خوراکیں کنٹرول کرنے کے لیے فارماسیوٹیکل کمپنیز کی جانب سے بنائی گئی) اور
  • غیر قانونی فینٹینیل (اس قسم کو منشیات بیچنے یا ڈیل کرنے والے لوگوں کی جانب سے بنائی جاتی ہے، اور یہ قانونی دائرہ کار کے تحت نہیں ہوتی)۔ یہ قسم خاص طور پر خطرناک ہے اور بعض اوقات اسے خفیہ طور پر دوسری ادویات (جیسے درد کش ادویات وغیرہ) میں شامل کیا جاتا ہے کیونکہ اسے بنانا کم قیمت اور دوسری دوائیوں سے زیادہ طاقتور ہے۔ فینٹینیل ادویات کی زائد خوارک سے ہونے والی اموات کا ایک بہت بڑا سبب ہے۔
  • جعلی یا مصنوعی نسخہ جاتی گولیاں جیسا کہ بینزودیازپائنز(benzodiazepines) (اکثر "اسٹریٹ بینزوز" کہلاتی ہے) کو خطرناک حد تک زود اثر پایا گیا ہے اور/یا دیگر انتہائی نقصان دہ اور خطرناک نشہ آور مادہ جات پر مشتمل ہے جو کہ طبی استعمال کے لیے نہیں، جو ہسپتال میں داخل ہونے اور اموات کا سبب بنتے ہیں۔
آپ کسی ایسے شخص کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جو نشے کے کثرتِ استعمال کا سامنا کر رہا ہو؟

زائد خوراک اس وقت ہوتی ہے جب کوئی فرد نشہ آور مادے کو حد سے زیادہ استعمال کرتا ہے۔ زائد خوراک باآسانی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کے خیال میں کوئی کثرتِ استعمال کا سامنا کر رہا ہے، تو فوری طور پر ہنگامی سروسز کو کال کریں۔

دنیا بھر کی متعدد عملداریوں میں "گڈ اسمارٹیئن" قوانین موجود ہیں کہ جب لوگ زائد خوارک لینے یا اس کی گواہی دینے کے لیے ہنگامی سروسز کو کال کرتے ہیں تو ان کی گرفتاری، چارج، یا منشیات یا نشہ آور سامان رکھنے پر قانونی چارہ جوئی کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

نالیکسون ایک جان بچانے والی دوا ہے جو نشے کے کثرتِ استعمال کی صورت میں جسم میں موجود اوپیئڈز کے اثرات کا مقابلہ کرتی ہے۔ نالیکسون صرف مخصوص ادویات کے لیے کام کرتی ہے، اس لیے مزید جاننا ضروری ہے۔ کئی ممالک میں، نالیکسون فوری طور پر مل سکتی ہے یا فارمیسیز پر نسخے کے بغیر لے سکتے ہیں یا صحت عامہ کی تنظیموں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے، دیکھیں:

پریشان حال دوستوں اور اہل خانہ کے لیے

اگر آپ اس صفحے پر تشریف لائے ہیں، تو سب سے پہلے ہم آپ کے نقصان پر آپ سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اگر آپ نشہ آور مادے کے استعمال سے متعلق غم کو کم کرنے کے لیے درکار وسائل کے بارے میں مزید جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو ہم آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ Song For Charlie پر خاندان کے پریشان حال اراکین کے لیے مفید ذرائع ملاحظہ کریں۔

میں #RecoveryTok کمیونٹی کے ساتھ کیسے محفوظ طریقے سے اپنے تجربات شیئر کر سکتا اور/یا مشغول ہو سکتا ہوں؟

ہم نے دیکھا ہے کہ ہماری کمیونٹی #recoverytok، #sobertok، #addictionawareness، #sobercurious نیز #sobernative، #blackandsober، #soberlatina، #sobergay، #soberlesbian، اور #transandsober، جیسے ہیش ٹیگز کا خیر مقدم کرتی ہے جو گفتگو، سیکھنے اور حوصلہ افزائی کے مراکز ہیں۔

اگر آپ ایسی معاونتی کمیونٹی ڈھونڈ رہے ہیں جہاں آپ اپنی بحالی کے تجربے کو شیئر کر سکیں، یکساں تجربات کے حامل دیگر کمیونٹی ممبرز کے ساتھ مربوط ہو سکیں یا محض خاموشی سے کچھ TikToks دیکھ سکیں، تو یہ ہیش ٹیگز آغاز کرنے کے لیے بہترین پوائنٹس ہو سکتے ہیں۔ مزید جاننے کے لیے تحفظ کے سینٹر میں اپنی اسٹوری کو محفوظ انداز میں کیسے شیئر کریں کے عنوان سے ایک گائیڈ ملاحظہ کریں۔

‏‫دستبرداری‬

اس صفحہ پر فراہم کردہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور تعلیمی استعمال کے لیے ہے۔ "نشہ آور مادے کے استعمال میں معاونت کے صفحے" کو طبی، نفسیاتی، یا دماغی تشخیص، علاج، یا مشورے کا متبادل نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ اگر آپ، یا کوئی دوسرا شخص، کسی بحران، خطرے میں ہے، یا کسی طبی ہنگامی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، تو پیشہ ورانہ طبی امداد یا فوری ہنگامی امداد حاصل کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ صرف آپ ہی دوسروں کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار نہیں ہیں--آپ مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

تحفظ سینٹر کا یہ صفحہ The Public Good Projects کے ماہرین کے مشورے کے ساتھ بنایا گیا تھا۔ اس ماخذ کو شکل دینے میں Song for Charlie، We Are With You، Talk to Frank، Truth Initiative، کا خاص طور پر شکریہ۔