نئے صارف کے لیے ہدایت نامہ

اپ ڈیٹ کردہ: ‏11 نومبر، 2024

ہیلو اور TikTok پر خوش آمدید!

 یہ ہدایت نامہ TikTok اور ایسے کئی ٹولز اور کنٹرولز کا مجموعی جائزہ فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جوکہ ہم نے اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے مصنوعہ کے اندر قائم کیے ہیں۔

TikTok کیا ہے؟

 TikTok ایک مختصر دورانیے کا ویڈیو ایپ ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں دنیا بھر میں موجود حقیقی افراد کی جانب سے بنایا جانے والا تفریحی اور مثبت مواد موجود ہے۔ ہمارا ہدف تخلیقی صلاحیت سے متاثر کرنا اور خوشیاں پھیلانا ہے۔

آغاز کرنا

آپ کی تاریخ پیدائش فراہم کر رہے ہیں

TikTok کے لیے سائن اپ کرنے کی غرض سے، آپ کو لازماً اپنی تاریخ پیدائش فراہم کرنی ہو گی۔ اگر آپ کسی اور پلیٹ فارم سے اپنا اکاؤںٹ تخلیق کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو بھی آپ کو ہمیں براہ راست اپنی تاریخ پیدائش فراہم کرنے کا کہا جائے گا۔ جن اشتہارات کو لوگ دیکھ سکتے ہیں ان کو ضرورت کے مطابق بنانے کے لیے کچھ خصوصیات تک رسائی محدود کرنے سے، کمیونٹی ممبرز کو عمر کے لحاظ سے درست تجربہ ملنے کو یقینی بنانے کی غرض سے ہمارے پاس معلومات کا درست ہونا اس میں مدد کرتا ہے۔

آپ کی رازداری

جب آپ TikTok استعمال کرتے ہیں، تو ہم آپ کی جانب سے پلیٹ فارم کے استعمال اور فعالیت کی معاونت کے لیے آپ کی معلومات پر کارروائی کرتے ہیں۔ ہم آپ اور دیگر افراد کی حفاظت کے لیے بھی اس قسم کی معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔ آپ اس بات کو سمجھنے کے لیے ہماری پڑھ سکتے ہیں کہ ہم آپ کے بارے میں کس قسم کی معلومات اکٹھی کرتے ہیں اور ہم کس طرح سے اس کا استعمال کرتے ہیں اور دھیان رکھتے ہیں۔ ہم آپ کی رازداری کے احترام اور تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور آپ پر ہماری رازداری کی سرگرمیوں اور اپنے انتخابات کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔

کمیونٹی کے رہنما اصول

ایک محفوظ اور معاون ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ آزادانہ اور تخلیقی انداز میں اظہار خیال کے دوران آرام دہ محسوس کرنے میں لوگوں کی مدد کے لیے تحفظ کا احساس لازم ہے۔ ہم اپنی کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے مواد، یعنی ویڈیو، آڈیو، لائیو اسٹریم، تصاویر، تبصرے اور متن سمیت، شدید یا بارہا خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے والے اکاؤنٹس کو ہٹا دیتے ہیں۔ چند مخصوص صورتحالوں کے تحت، ہم مزید ایک قدم بڑھائیں گے اور اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے متعلقہ قانونی حکام کو ان اکاؤنٹس کی رپورٹ کریں گے۔ ہمارے کا اطلاق TikTok پر موجود ہر فرد، اور ہر اس چیز پر ہوتا ہے جس کا اس پر اشتراک کیا جاتا ہے۔

TikTok کی بنیادی معلومات

 TikTok تخلیقی اظہار خیال کے لیے جگہ کی پیشکش کرتا ہے جہاں صارفین عمیق، اصل، اور تفریحی ویڈیوز کے مختلف انتخابات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں – جن میں رقص کے مقابلوں سے لے کر لپ سنکنگ اور بذات خود انجام دیے جانے والے ٹیوٹوریلز سے لے کر انٹر نیٹ پر موجود میمز پر مزاحیہ تاریخی نقلوں تک سب کچھ شامل ہے۔ بطور تخلیق کار، آپ کے لیے صفحے، اور TikTok پر کمیونٹی کے تحفظ کے بارے میں مزید جانیں۔

تحفظ اور رازداری کے ٹولز

TikTok کے ایک ایسے مثبت ماحول کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے جہاں ہر فرد محفوظ اور آرامدہ محسوس کرے۔ ان ٹولز اور ترتیبات کے بارے میں مزید جانیں جن میں ہم اس غرض سے سرمایہ کاری کرتے ہیں تاکہ آپ کے TikTok کے تجربے کا نظم کرنے میں آپ کی مدد کر سکیں۔

 ٹولز ملاحظہ کریں


ذرائع

نجی رازداری، اکاؤنٹ کے تحفظ اور اس حوالے سے بہترین سرگرمیوں کے بارے میں جاننے کے لیے کہ ایک اچھا ڈیجیٹل شہری کیسے بنا جائے، ہمارا ملاحظہ کریں۔ ذیل میں آپ ہمارے حفاظتی شراکت دار کی جانب سے ذرائع کے اضافی امواد ملاحظہ کریں گے: