اپ ڈیٹ کردہ: 11 نومبر، 2024
ہیلو اور خوش آمدید!
ہمیں معلوم ہے کہ آپ، بطور نگہداشت کنندگان، اس حوالے سے اپنے نوجوانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ڈیجیٹل تحفظ کے بارے میں جان سکیں تاکہ وہ اپنی آن لائن موجودگی کا نظم کر سکیں، اب بھی اور بالغ عمر کو پہنچنے کے بعد بھی۔
سرپرستوں کا یہ ہدایت نامہ TikTok اور ایسے کئی ٹولز اور کنٹرولز کا مجموعی جائزہ فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جوکہ ہم نے اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے مصنوعہ کے اندر قائم کیے ہیں۔ یہ ہدایت نامہ انٹرنیٹ پر موجود عام حفاظتی خدشات کے حوالے سے بھی عمومی معلومات فراہم کرتا ہے۔
اپنے نوعمر بچے کے ساتھ اس ہدایت نامے، ہمارے ، اور ہمارے کا جائزہ لینے سے آپ کے اہل خانہ کو ہماری ڈیجیٹل دنیا میں تحفظ کے حوالے سے جاری مکالمہ قائم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ TikTok پر اور اس کے علاوہ، آپ کے نوعمر بچے کی آن لائن مصروفیات کے حوالے سے عمومی گھریلو بات چیت کا اہتمام کرنے سے، آپ کے نوعمر بچے کے اندر ڈیجیٹل شہریت کا احساس مزید پختہ ہو گا اور اس حوالے سے نوعمر فرد کو بااختیار بنائے گا کہ انٹرنیٹ پر خود اپنی حفاظت کا دھیان رکھ سکے۔
TikTok ایک مختصر دورانیے کا ویڈیو ایپ ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں دنیا بھر میں موجود حقیقی افراد کی جانب سے بنایا جانے والا تفریحی اور مثبت مواد موجود ہے۔ ہمارا ہدف تخلیقی صلاحیت سے متاثر کرنا اور خوشیاں پھیلانا ہے۔
TikTok آپ کے لیے کی فیڈز لوگوں کو شاندار متنوع خیالات، تخلیق کاران، مصنوعات، اور تفریح کو دریافت کرنے کے قابل بناتی ہے۔ ہمارا سسٹم وہ ویڈیوز جو آپ لائک یا شیئر کرتے ہیں، جن اکاؤنٹس کو فالو کرتے ہیں، پوسٹ کیے گئے تبصرے اور تخلیق کیے گئے مواد کو مختلف عناصر کے امتزاج کی بنیاد پر ویڈیوز کی درجہ بندی کرتے ہوئے مواد تجویز کرتا ہے۔
آپ کے لیے کی فیڈز کو محفوظ بنانے کے لیے، ہمارے پاس ایسے مواد کے زمرہ جات کے ضمن میں پالیسیز ہیں جو تجویز کیے جانے کے اہل نہیں ہیں۔ مواد کے درجات کے ذریعے، ہم صریحاً پختگی کے حامل تھیمز کو نو عمر بچوں تک پہنچنے سے بچانے کے لیے بھی مصروف عمل ہیں۔ اگر آپ یا آپ کے نو عمر بچے کے سامنے ایسا مواد آتا ہے جو غیرمتعلقہ ہو سکتا ہے یا ایسا مواد جو وہ دیکھنا نہیں چاہتے، تو ہم غیر ضروری مواد کو محدود اور فلٹرز سے مواد کی تخصیص کرنے کے لیے ٹولز کی پیشکش کرتے ہیں۔
ٹک ٹاک ایپلیکیشن کو ایپ اسٹور، گوگل پلے اسٹور، ایمازون ایپ اسٹور اور دیگر مستند ایپلیکیسن پلیٹ فارمز سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ایپل ایپ اسٹور پر صارفین کے ذریعے ٹک ٹاک کو +12 کی ریٹنگ حاصل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ گوگل ایپ اسٹور پر اِسے بطور “ولدیتی رہنمائی سے تجویز کردہ” فہرست کا حصّہ بنایا گیا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نوعمر بچہ ٹک ٹاک ڈائون لوڈ نہیں کرے، تو ان درجہ بندیوں کا مطلب ہے کہ آپ ان اسٹورز یا پلیٹ فارمزکے ذریعے دستیاب ولدیتی کنٹرول استعمال کر کے انہیں ایسا کرنے سے روک سکتے ہیں۔
ٹک ٹاک کے لیے سائن اپ کرنے کی غرض سے، صارفین کو لازماً اپنی تاریخ پیدائش فراہم کرنی ہو گی۔ اگر کوئی شخص کوئی دوسرا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے اپنا اکاؤنٹ تخلیق کرتا ہے، تو انہیں براہ راست ہمیں اپنی تاریخ پیدائش فراہم کرنے کا بھی کہا جائے گا۔ اگر کوئی شخص اکاؤنٹ تخلیق کرنے کے دوران ہماری قائم کردہ عمر کی حدود پر پورا نہیں اترتا، تو ہم کوئی مختلف تاریخ پیدائش استعمال کر کے دوسرا اکاؤنٹ تخلیق کرنے کی ان کی صلاحیت معطل کر دیں گے۔
اگر ہمیں محسوس ہوا کہ جنوبی کوریا اور انڈونیشیا میں کوئی فرد 13 – یا 14 سال سے کم عمر ہونے کے باوجود ٹک ٹاک استعمال کر رہا ہے، تو اُن کے اکاؤنٹ پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ اگر اُن صارفین کے مطابق ہم سے غلطی کا ادراک ہوا ہے تو وہ اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ اگر آپ اس نوعمر بچے جس کے اکاؤنٹ پر پابندی لگی ہے کے والد/والدہ، سرپرست، یا کوئی بااعتماد بالغ ہیں، تو وہ آپ سے اپیل جنع کروانے میں مدد طلب کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کا نوعمر بچہ اپنی پابندی پر اپیل کا فیصلہ کرتا ہے، تو ہم انہیں اپنی عمر کی تصدیق کرنے کے لیے موقع دیں گے۔ اپیل جمع کروانے کے لیے، آپ کے نوعمر بچے کو ٹک ٹاک ایپ پر، “اپیل” پر ٹیپ کر کے اور فراہم کردہ ہدایات کو فالو کرنا ہو گا۔ کچھ ممالک میں، منتخب کیے جانے والے آپشنز میں سے ایک ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ جس میں تاریخ پیدائش کی تصدیق کرنے والے کو اپنے والد/والدہ، سرپرست، یا کسی دوسرے بااعتماد بالغ کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ مزید جانیں
جنوبی کوریا اور انڈیونیشیا میں ٹک ٹاک استعمال کرنے کے لیے کم از کم 13 – یا 14 سال کی عمر ہونا لازم ہے – آپ کے نوعمر بچے کے لیے ان کی اصل تاریخ پیدائش فراہم کرنا ضروری ہے۔ درست معولومات فراہم کرنا کُچھ خاص آپشنز تک بچوں کی رسائی روکنے میں، اُن کی عمر کے مطابقت سے اشتہار جاری کرنے میں، اور صارف کو عمر کے لحاظ سے بہترین تجربہ فراہم کرنے میں سازگار ثابت ہوسکتی ہے۔ مثال کے طور پر، ہمارے عمر کے تقاضے میں اضافی طور پر، ہم نابالغ افراد کو ٹک ٹاک کی عمر کے لحاظ سے محدود کردہ خصوصیات جیسے LIVE کو ہوسٹ کرنے یا براہ راست پیغام رسانی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
ایک محفوظ اور معاون ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ آزادانہ اور تخلیقی انداز میں اظہار خیال کے دوران آرام دہ محسوس کرنے میں لوگوں کی مدد کے لیے تحفظ کا احساس لازم ہے۔ ہم اپنی کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے مواد، یعنی ویڈیو، آڈیو، لائیو اسٹریم، تصاویر، تبصرے اور متن سمیت، شدید یا بارہا خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے والے اکاؤنٹس کو ہٹا دیتے ہیں۔ چند مخصوص صورتحالوں کے تحت، ہم مزید ایک قدم بڑھائیں گے اور اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے متعلقہ قانونی حکام کو ان اکاؤنٹس کی رپورٹ کریں گے۔ ہمارے کا اطلاق TikTok پر موجود ہر فرد، اور ہر اس چیز پر ہوتا ہے جس کا اس پر اشتراک کیا جاتا ہے۔
TikTok تخلیقی اظہار خیال کے لیے جگہ کی پیشکش کرتا ہے جہاں صارفین عمیق، اصل، اور تفریحی ویڈیوز کے مختلف انتخابات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں – جن میں رقص کے مقابلوں سے لے کر لپ سنکنگ اور بذات خود انجام دیے جانے والے ٹیوٹوریلز سے لے کر انٹر نیٹ پر موجود میمز پر مزاحیہ تاریخی نقلوں تک سب کچھ شامل ہے۔ بطور تخلیق کار، آپ کے لیے صفحے، اور TikTok پر کمیونٹی کے تحفظ کے بارے میں مزید جانیں۔
کسی نوعمر بچے کی ڈیجیٹل زندگی کی سرپرستی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے ہم نگہداشت کنندگان کے لیے ایسے بامعنی طریقوں کی پیشکش کرتے ہیں جس کے ذریعے وہ TikTok پر اپنے نوعمر بچے کے لیے حد کا تعین کر سکتے ہیں۔
ہماری فیملی پیئرنگ کی خصوصیات والدین کو اس قابل بناتی ہیں کہ وہ مواد کی مختلف اقسام اور رازداری کی ترتیبات کو فعال کرنے کے لیے اپنا TikTok اکاؤنٹ اپنے نوعمر بچے کے اکاؤنٹ کے ساتھ مربوط کر سکیں۔ ہم نگہداشت کنندگان کو یہ ترغیب دیتے ہیں کہ اپنے نوعمر بچوں کے ساتھ فیملی پیئرنگ کی خصوصیات پر بات چیت کریں، اور یہ وضاحت کریں کہ وہ انہیں آن کرنے کا انتخاب کیوں کرتے ہیں۔ یہ ترتیبات آپ کے خطے اور ایپ کے ورژن کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہیں۔
جیسے ہی نوجوان اپنے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں عمر کی مناسبت سے رازداری کی ترتیبات اور کنٹرولز فراہم کرنا اہم ہے۔
ہم نو عمر جوانوں اور خاندانوں سب کو کو ان کی ڈیجیٹل بہبود کے سفر میں مدد کے لیے ٹولز اور وسائل کی فراہمی کے لیے وقف شدہ ہیں۔
ہم والدین، سرپرستوں، اور خاندانوں کو اپنے نوعمر بچوں کی آن لائن معاونت میں مدد کے لیے ٹولز اور وسائل میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اپنی فیملی کے TikTok کے تجربے کا نظم کرنے کے لیے جو ترتیبات آپ فعال کر سکتے ہیں اس کے بارے میں مزید جانیں، جس میں کنٹرولز جیسے تبصروں کی فلٹرنگ، اکاؤنٹس کو مسدود کرنا، اسکرین کے وقت کی حدود سیٹ کرنا، اور ویڈیو ڈاؤن لوڈز کو غیر فعال کرنا شامل ہے۔ ٹولز ملاحظہ کریں
TikTok پر، ہم والدین اور نگہداشت کنندگان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ آپ اپنے نوعمر بچے کی ڈیجیٹل سفر میں معاونت کرتے ہیں۔ والدین ہمیں بتاتے ہیں کہ بڑھتے ہوئے رجحانات اور نئے پلیٹ فارمز کے ساتھ چلنے میں جھجھک محسوس ہو سکتی ہے، اس لیے ہم اس معاونت پر والدین کو بصیرتیں آفر کر کے چیزوں کو آسان بنانے میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں جن کی نوعمر بچے بھروسے مند بڑوں کی جانب سے واقعی قدر کرتے ہیں—اور ان کی جانب سے یہ مشورہ دینا بہتر ہے کہ انہیں کیا چاہیئے بجائے کہ خود بچوں کو مشورہ دیا جائے!
یہ رہی وہ باتیں جو انہوں نے ہمیں بتائی ہیں:
“اصولوں کو سمجھنے میں میری مدد کریں” نوعمر بچے بھروسے مند بڑوں سے یہ توقع نہیں رکھتے کہ وہ ہر پلیٹ فارم پر موجود ہوں، لیکن وہ ان کے اکاؤنٹس سیٹ اپ کرنے میں معاونت کی قدر کرتے ہیں۔ اس میں رازداری اور حفاظت کی ترتیبات کی پڑتال کرنے اور سمجھنے میں مدد شامل ہے۔ انہوں نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ والدین کو حدود سیٹ کرنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیئے؛ نوعمر بچے توقع رکھتے ہیں اور یہاں تک کہ ان کا خیر مقدم کرتے ہیں! حفاظتی ٹولز جیسے کہ TikTok کی فیملی پیئرنگ خصوصیت فیملیز کو عوامل سیٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے، جو کہ خصوصاً اس وقت اہم ہے کہ جب نوعمر بچے آن لائن شروعات کر رہے ہوں۔
“چیٹ کے لیے دستیاب رہیں” نوعمر بچے چاہتے ہیں کہ بھروسے مند بڑے ان کی ڈیجیٹل زندگی میں دلچسپی لیں اور اس بات کو پہچانیں کہ وہ ان کے لیے کتنی اہم ہے۔ جب نو عمر بچوں کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا کوئی اتحادی ہے جو ان سے بات کرنے کے لیے دستیاب ہے تو نوعمر بچے معاونت پذیر محسوس کرتے ہیں۔ بات چیت کا آغاز کرنے میں خوفزدہ مت ہوں۔ وہ آپ سے یہ بات سننے کو سراہتے ہیں کہ آپ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ آن لائن معاملات خراب ہو سکتے ہیں اور—چاہے کتنا ہی بڑا یا چھوٹا مسئلہ کیوں نہ ہو اگر انہں درپیش ہو گا تو آپ مدد کے لیے موجود ہوں گے۔
“جب معاملات خراب ہو جائیں تو گھبرانا نہیں ہے” آپ کا نوعمر بچہ آپ کے پاس مدد کے لیے آیا ہے—اعلیٰ! ہو سکتا ہے کہ وہ خطرے کی زد میں، خوفزدہ، شرمندہ، یا پریشان محسوس کر رہے ہوں، اس لیے انہیں بتائیں کہ آپ کو اس بات کی کتنی خوشی ہے کہ انہوں نے آپ سے رابطہ کیا ہے۔ جب وہ اپنا مسئلہ شیئر کریں، تو سوچ سمجھ کر رد عمل دیں؛ غصے سے نو عمر بچوں سے ملنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ دوبارہ مدد کے لیے پوچھنے سے گریز کریں گے۔ اسی طرح، نوعمر بچے بڑوں سے یہ نہیں چاہتے کہ ان کی پریشانیاں کم ہو جائیں—یہاں تک کہ اگر اس بات کو سمجھنا مشکل ہو کہ اس سے اتنی تکلیف کیوں ہو رہی ہے۔ کسی بھی الٹے الزامات کے بغیر سنیں، سوالات پوچھیں، اور حل پر توجہ دیں۔ اگر انہوں نے اصول توڑے ہیں، تو نو عمر بچے وہاں نتیجے کی توقع کرتے ہیں، لیکن وہ اس بات کو سمجھنے میں بھی مدد چاہتے ہیں کہ مستقبل میں ایسی ہی غلطیوں سے بچنے کے لیے کیا مختلف کیا جائے۔
“مجھ پر بھروسہ کریں” نو عمر بچوں کا جو بھروسہ حاصل کیا جا سکتا ہے، اور وہ بڑوں کی نگرانی کی توقع کرتے ہیں—خصوصاً چھوٹے بچوں کے لیے۔ بالکل “حقیقی” دنیا کی طرح، جیسے جیسے نو عمر بچے بڑے ہوتے ہیں وہ محسوس کرتے ہیں کہ زیادہ خود مختاری مناسب ہے۔ ہر فیملی مختلف ہے اور وہ رفتار مختلف ہو گی جس سے وہ نوعمر بچہ ٹیکنالوجی کے خودمختار استعمال کی جانب بڑھتا ہے، لیکن اگر آپ کا نوعمر بچہ جانتا ہوا کہ پلیٹ فارمز پر کس طرح سے بحفاظت نیویگیٹ کیا جاتا ہے اور جب معاملات خراب ہو جاتے ہیں تو وہ آپ کے پاس آتے ہیں ، یہ بھروسے کے لیے ایک عظیم بنیاد ہے۔
“میری رازداری کا احترام کریں” نوعمر بچے کی رازداری کی توقع کے درمیان توازن قائم رکھنا اور یقینی بنانا کہ وہ محفوظ ہیں ولدیتی صلاحیتوں کے مشکل ترین پہلوؤں میں سے ایک ہے—آن اور آف لائن۔ یہ اس وقت مشکل ہو سکتا ہے کہ جب نو عمر بچہ آپ کو بتائے کہ آپ نے انہیں کسی پلیٹ فارم پر فالو نہیں کیا۔ اس بات سے پریشان ہونا فطری ہے کہ وہ شرارتی ہو گئے ہیں، جب واقعی اس بات کا امکان ہو کہ انہیں بغیر نگرانی کے دوستوں کے ساتھ باہر گھومنے پھرنے جانے کے لیے کچھ آزادی چاہیئے۔ ہو سکتا ہے کہ اس بات کی اچھی وجوہات ہوں کہ آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ اپنے نو عمر بچے کے اکاؤنٹ کو فالو کرنا ضروری ہے۔ اگر ایسا ہے، تو نوعمر بچے کہتے ہیں کہ وہ آپ کی وجوہات کو سمجھنا چاہتے ہیں اور بھروسہ قائم کرنے کے طریقے دریافت کرنا چاہتے ہیں۔ بڑی عمر کے بچوں نے ہمیں بتایا کہ وہ چھوٹے بہن بھائیوں یا رشتے داروں کے ساتھ محفوظ محسوس کرتے ہیں اور فطری طور پر آن لائن ان کا خیال رکھتے ہیں، لہٰذا اس بات پر غور کریں کہ آیا کوئی اور ایسا ہے کہ جسے آپ کا نوعمر بچہ آپ کی جگہ خوشی سے فالو کرے۔
نجی رازداری، اکاؤنٹ کے تحفظ اور اس حوالے سے بہترین سرگرمیوں کے بارے میں جاننے کے لیے کہ ایک اچھا ڈیجیٹل شہری کیسے بنا جائے، ہمارا پورٹل برائے نوجوان افرادملاحظہ کریں۔ ذیل میں آپ ہمارے حفاظتی شراکت دار کی جانب سے ذرائع کے اضافی امواد ملاحظہ کریں گے: