TikTok LogoTikTok Logo

کمیونٹی گائیڈ لائنز

جائزہ

17 اپریل 2024 کو جاری ہوا

17 مئی 2024 سے لاگو

TikTok تفریح ​​اور افزودگی کا ایک ذریعہ ہے جہاں آپ دنیا بھر میں دوسروں کو دریافت کر سکتے ہیں، تخلیق اور ان سے جڑ سکتے ہیں۔ہمارا مشن تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کرنا اور خوشی لانا ہے۔

ہمارے پاس ایک خوش آئند، محفوظ، اور لطف اندوز تجربہ تخلیق کرنے کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز موجود ہیں۔گائيڈلائنز کا اطلاق ہمارے پلیٹ فارم پر موجود ہر کسی اور ہر چیز پر ہوتا ہے۔ان میں TikTok پر جس چیز کی اجازت ہے اس کے اصول کے ساتھ ساتھ فار یو فیڈ (FYF) کے اہل ہونے کے معیارات شامل ہیں۔نئے خطرات اور نقصانات پر قابو پانے کے لیے، گائیڈ لائنز مسلسل بنیادوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں۔

گائيڈ لائنز پڑھنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے، ہم انہیں موضوع کے علاقے کے لحاظ سے ترتیب دیتے ہیں، اور ہر اصول کو جلی حروف میں نمایاں کرتے ہیں۔ہر سیکشن کے تحت آپ عام سوالات کی تعریفوں، مثالوں اور وضاحت کے لیے مزید معلومات پر کلک کر سکتے ہیں۔مثالیں ہر چیز کا احاطہ نہیں کرتی ہیں (ہم آپ کو ابھی یہ بتا رہے ہیں تاکہ آپ کو "بشمول، لیکن یہیں تک محدود نہیں ہے" کا جملہ مکرر نہ پڑھنا پڑے)۔اگر آپ کبھی اس بات کو لیکر پریشان ہوں کہ کیا شیئر کرنا ہے، تو براہ کرم مہربان بنیں اور دوسروں کے ساتھ اپنی خواہش کے مطابق رویہ اختیار کریں۔

TikTok کو سب کے لیے خوش آئند جگہ بنائے رکھنے میں مدد کرنے کے لیے آپ کا شکریہ!

مواد کا جائزہ لینا

اپنے پلیٹ فارم کو محفوظ، قابل بھروسہ اور متحرک بنائے رکھنے کے لیے تخلیقی اظہار میں توازن اور نقصان کو روکنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ہم صحیح توازن کے لیے حفاظتی طریقوں کا مجموعہ استعمال کرتے ہیں:

ہم جس مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں اسے ہٹادیں

TikTok میں شامل ہونے والا ہر فرد پلیٹ فارم پر موجود مواد کو بلاجھجھک شیئر کر سکتا ہے۔بہر حال جب ہمیں پتہ چلتا ہے کہ مواد میں ہمارے اصول کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو ہم اسے ہٹا دیتے ہیں چاہے اسے عوامی طور پر یا نجی طور پر پوسٹ کیا گیا۔

نوجوانوں کے لیے نا مناسب مواد پر پابندی لگائيں

ہم اپنے پلیٹ فارم پر مختلف اقسام کے مواد کی اجازت دیتے ہیں، لیکن یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ یہ سبھی نوجوان سامعین کے لیے موزوں نہیں ہوں گے۔ہم نا مناسب مواد پر پابندی عائد کرتے ہیں تاکہ اسے صرف بالغان (18 یا اس سے زیادہ عمر کے افراد) دیکھ سکیں۔محدود مواد کے زمرے کا خلاصہ یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

ہمارے تجویز کردہ معیارات پر پورا نہ اترنے والے مواد کو FYF نا اہل قرار دیں

FYF نیا مواد دریافت کرنے اور نئے سامعین تک پہنچنے کا ایک موقع ہے، لیکن اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ تمام مواد کی سفارش کی جائے گی۔ہمارے معیارات پر پورا نہ اترنے والا مواد FYF کے لیے نا اہل ہوگا۔ان معیارات کا خلاصہ یہاں مل سکتا ہے۔

معلومات، ٹولز اور وسائل سے اپنی کمیونٹی کو با اختیار بنانا

ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس TikTok پر اپنے تجربے کا نظم کرنے میں مدد کرنے ک لیے صحیح معلومات موجود ہوں۔مزید کانٹیکسٹ فراہم کرنے کے لیے ہم لیبلز، "آپٹ ان" اسکرینز، یا انتباہات شامل کر سکتے ہیں۔ہماری حفاظتی ٹول کٹ سے آپ کو مخصوص ہیش ٹیگز یا تبصروں والے مواد کو فلٹر کرنے میں مدد مل سکتی ہے جسے دیکھنا آپ کے لیے اطمینان بخش نہیں، اور ہم حفاظتی وسائل کے ساتھ اکاؤنٹ کنٹرولز اور ایپ میں خصوصیات بھی پیش کرتے ہیں۔