Skip to main content
عنوانات

انتخاباتی سالمیت

انتخاباتی سالمیت

TikTok تفریح، رابطے، اور اظہار خیال کا گھر ہے۔ جہاں اکثر اوقات اس کا مطلب تفریحی طور پر تخلیقی انداز میں اظہار خیال ہوتا ہے، وہیں اس میں سیاسی یا انتخابات سے متعلقہ مواد سمیت ایسے موضوعات بھی شامل ہو سکتے ہیں جو ہماری کمیونٹی کی زندگیوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ ہم اپنی کمیونٹی کے رہنما اصولوں پر پورے اترنے والے ہر اظہار خیال کا خیر مقدم کرتے ہیں، جوکہ TikTok کو ہر فرد کے لیے ایک محفوظ اور پرتپاک مقام بنانے میں ہماری مدد کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

TikTok کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہمہ وقت تازہ ترین خبریں دستیاب ہوں، اور ہم بامعاوضہ سیاسی اشتہارات قبول نہیں کرتے، تاہم ہم انتخابات جیسے اہم عوامی موضوعات کے حوالے سے اپنے صارفین کو آگاہ کرنے اور درست معلومات فراہم کرتے ہوئے معاونت کے ذریعے پلیٹ فارم پر غلط معلومات پھیلائے جانے کی روک تھام کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ TikTok ایک ایسی جگہ رہے جہاں مستند مواد مسلسل فروغ پائے۔

ماہرین کے ساتھ تعاون

ہمارا ماننا ہے کہ تعاون ہمارے پلیٹ فارم کو درپیش نقصان اور غلط استعمال کے خلاف تحفظ کے سلسلے میں ہماری کوششوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ہم کئی ماہرین اور تنظیموں کے ساتھ کام کرتے ہیں تاکہ وہ TikTok پر تحفظ کو فروغ دینے میں ہماری مدد کر سکیں۔ ہم اپنے زیر عمل تمام مارکیٹس میں موجود بہت سی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ مثلاً، 2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ہم نے قومی ایسوسی ایشن برائے ریاستی سکریٹریس، امریکی محکمہ برائے ملکی تحفظ، انتخاباتی سالمیتی شراکت داری، اور اپنی مشاورتی کونسل برائے موادجیسی تنظیموں سمیت، انتخابات کے حوالے سے غلط معلومات، نفرت انگیز گفتگو، اور مزید کے سلسلے میں ہماری پالیسیوں اور طریقہ کاروں پر قابل قدر رائے فراہم کرنے والے اولین ماہرین پر مشتمل ایک بیرونی گروپ کے ساتھ کام کیا۔

حقائق کی پڑتال کرنے والی تنظیموں سمیت، ایجنس فرانس پریس (AFP)، اینیمل پولیٹیکو(Animal Político)، ایسٹاڈاؤ ویریفیکا(Estadão Verifica)، لیڈ اسٹوریز(Lead Stories)، نیوٹرل(Newtral)، فیکٹا(Facta)، پولیٹیفیکٹ(PolitiFact)، سائی ویریفائی(SciVerify)، ٹیئیٹ اینڈ وشواس نیوز(Teyit & Vishvas News) کے ساتھ اپنی عالمی شراکت داریوں کے ذریعے، ہم اپنے پلیٹ فارم پر غلط معلومات پھیلائے جانے کے امکان کو محدود بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ یہ تنظیمیں انتخابات سے متعلقہ غلط معلومات کی تصدیق میں مدد کے لیے ہماری اندرونی تحقیقاتی اور معتدل ٹیموں کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرتی ہیں۔

مصنوعہ کی خصوصیات

ہیش ٹیگ PSAہم دنیا بھر میں انتخابات سے متعلقہ ہیش ٹیگ پر مشتمل کئی صفحات میں لوگوں کو اس حوالے سے یاددہانی کروانے کے لیے نوٹسز فراہم کرتے ہیں کہ وہ ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں پر عمل کریں، حقائق کی تصدیق کریں، اور ایسے مواد کو رپورٹ کریں جو ان کے خیال میں ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کر سکتا ہے۔ 

میڈیا خواندگی  اس مواد کے بارے میں باریکی سے سوچنے میں جو ہماری کمیونٹی تخلیق اور ملاحظہ کرتی ہے ان کی مدد کے لیے، ہم نے تعلیمی TikTok ویڈیوز تیار کی ہیں جو صارفین کو ایسے ٹولز فراہم کرتی ہیں جو انہیں مزید سمجھدار ڈیجیٹل شہری بننے کے لیے درکار ہیں۔

 ہماری پالیسیاں

تخلیقی صلاحیت میں دلچسپی پیدا کرنے اور خوشی پھیلانے کے اپنے ہدف میں مدد کے لیے، ہم کمیونٹی کے رہنما اصول شائع کرتے ہیں تاکہ واضح انداز میں مواد اور رویے کی وہ قسم بیان کر سکیں جو TikTok پر قابل قبول نہیں۔ ان پالیسیوں کا اطلاق TikTok کا استعمال کرنے والے ہر فرد اور اس پر پوسٹ کیے جانے والے تمام مواد پر ہوتا ہے۔ یہ انہیں کا ایک ذیلی حصہ ہے جن کا اطلاق اس وقت ہوتا ہے جب بات انتخابات سے متعلقہ مواد کی ہو۔

غلط معلومات

غلط معلومات سے مراد وہ مواد ہے جو درست نہ ہو یا غلط بیانی پر مبنی ہو۔ جہاں ہم اپنی کمیونٹی کو ترغیب دیتے ہیں کہ ان موضوعات کے بارے میں قابل احترام طریقے سے بات چیت کی جائے جو ان کے لیے اہم ہیں، وہیں ہم اس قسم کی غلط معلومات کی اجازت نہیں دیتے جو نیت سے بالاتر دیگر افراد، ہماری کمیونٹی، یا وسیع تر عوام کے لیے نقصان کا باعث ہوں۔

ذیل کو پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم، یا اس کا اشتراک نہ کریں:

  • نفرت یا تعصب کو ہوا دینے والی غلط معلومات
  • خوف و ہراس پیدا کرنے والی ہنگامی صورتحالوں سے متعلقہ غلط معلومات
  • غلط طبی معلومات جو کسی فرد کی جسمانی صحت کو نقصان پہنچانے کا سبب بنیں
  • ایسا مواد جو انتخابات یا دیگر شہری کارروائیوں کے حوالے سے کمیونٹی ممبران کو گمراہ کرے
  • سازشی مواد جو ایک مخصوص محفوظ گروپ کو نشانہ بنائے یا پرتشدد سرگرمی کے لیے اکسائے، یا کسی پرتشدد یا المناک حادثے کی تردید کرے
  • ڈیجیٹل جعلسازیاں (مصنوعی میڈیا یا تحریف شدہ میڈیا) جو واقعات کی حقیقت کو مسخ کر کے صارفین کو گمراہ کرتی ہیں اور ویڈیو کے موضوع، دیگر افراد، یا معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہیں

درج ذیل کام انجام نہ دیں:

اکاؤنٹ کی شناخت، مقام، یا مقصد کے بارے میں دیگر افراد اور ہماری کمیونٹی کو گمراہ کرتے ہوئے اثر و رسوخ کا استعمال کرنے اور رائے عامہ پر قابو پانے کے لیے مربوط کردہ غیراخلاقی رویہ جات (جیسے کہ اکاؤنٹس کی تخلیق) میں مشغول ہونا

کسی کا روپ دھارنا

ہم ایسے اکاؤنٹس کی اجازت نہیں دیتے جو دھوکہ دہی کے لیے کسی اور فرد یا ادارے کا روپ دھاریں۔ جب ہم کسی اور کا روپ دھارے جانے کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہیں، تو ہم صارف سے یہ درخواست کریں گے کہ پروفائل پر نظرثانی کرے یا اکاؤنٹ کو معطل یا اس پر پابندی عائد کر دیں گے۔ ہم اس وقت تک مزاحیہ، تجزیاتی، یا فین کے اکاؤنٹس کی اجازت دیتے ہیں، جب تک کہ صارف بایو اور صارفی نام میں یہ نشاندہی نہ کر دے کہ وہ ایک فین، تجزیہ نگار، یا مزاح نگار ہے اور اس اکاؤنٹ کے موضوع سے کسی طور بھی وابستہ نہیں۔

گمراہ کن انداز میں کسی اور کا نام، سوانحی تفصیلات، یا پروفائل تصویر استعمال کرتے ہوئے کسی اور فرد یا ادارے کا روپ نہ دھاریں

اسپام اور جعلی سرگرمی

جعلی سرگرمی میں ایسا ہر مواد یا عمل شامل ہو سکتا ہے جس کا مقصد اس پلیٹ فارم پر مصنوعی انداز میں مقبولیت میں اضافہ ہو۔ ہم تعامل کی پیمائش میں اضافے کے لیے پلیٹ فارم میں ترمیم کرنے کی ہر کوشش کی ممانعت کرتے ہیں۔

 درج ذیل کام انجام نہ دیں:

  • اس حوالے سے ہدایات کا اشتراک کرنا کہ مصنوعی انداز میں ویوز، لائکس، فالوورز، اشتراکات، یا تبصروں میں کس طرح سے اضافہ کیا جائے
  • ویوز، لائکس، فالوورز، اشتراکات، یا تبصروں کو بیچنے یا خریدنے کی کوشش کرنا یا اس کا حصہ بننا
  • مصنوعی ٹریفک تخلیق کرنے والی سروسز کو فروغ دینا
  • تجارتی اسپام کی تقسیم کرنے کے لیے جھوٹے یا جعلی دعووں کے تحت متعدد TikTok اکاؤنٹس چلانا

نفرت انگیز رویہ

TikTok ایک متنوع اور جامع کمیونٹی ہے جہاں امتیازی سلوک کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے جو نفرت انگیز گفتگو یا نفرت انگیز رویے پر مشتمل ہو اور ہم اسے اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیتے ہیں۔ ہم ایسے اکاؤنٹس کو معطل کر دیتے ہیں یا ان پر پابندی عائد کر دیتے ہیں جو نفرت انگیز گفتگو پر مشتمل خلاف ورزیوں کا حصہ بنیں یا جو TikTok کے پلیٹ فارم سے ہٹ کر نفرت انگیز گفتگو سے وابستہ ہوں۔

کسی فرد یا گروپ سے متعلقہ نفرت انگیز مواد پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم نہ کریں، یا اس کا اشتراک نہ کریں، بشمول:

  • یہ دعویٰ کرنا کہ وہ جسمانی، نفسیاتی، یا اخلاقی طور پر کمتر ہیں
  • ان کے خلاف تشدد پر اکسانا یا اس کا جواز پیش کرنا
  • یہ دعویٰ کرنا کہ وہ مجرم ہیں
  • انہیں جانوروں، بے جان چیزوں، یا دیگر غیر انسانی ہستیوں سے ملانا
  • ان کے خلاف اخراج، تفریق، یا امتیازی سلوک کو فروغ دینا یا اس کا جواز پیش کرنا
  • ایسا مواد جو محفوظ شدہ خصائص کی بنیاد پر کسی فرد یا گروپ پر تشدد ہوتا دکھائے

سلرز سے مراد ایسی توہین آمیز اصطلاحات ہیں جن کا مقصد مذکورہ بالا درج کردہ کسی بھی قومیت، نسل، یا محفوظ شدہ دیگر خصائص کو بدنام کرنا ہو۔ انتہائی اشتعال انگیز اصطلاحات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے، ہم اپنے پلیٹ فارم سے تمام سلرز کو ہٹا دیتے ہیں، بشرطیکہ ان اصطلاحات کو کسی اور مقصد کے لیے اختیار کیا گیا ہو، ذاتی حوالے سے استعمال کیا گیا ہو (مثلاً کسی گانے میں)، یا کوئی غلط حوالہ دینے کے لیے استعمال نہ کیا گیا ہو۔

ایسا کوئی بھی مواد پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم نہ کریں، یا اس کا اشتراک نہ کریں جس میں سلرز کا استعمال کیا گیا ہو یا جو ان پر مشتمل ہو

نفرت انگیز خیالات ہمارے پلیٹ فارم کی جانب سے فراہم کردہ شمولیتی اور معاونتی کمیونٹی سے غیر موافق ہیں۔ ہم ایسے مواد کو ہٹا دیتے ہیں جو نفرت انگیز خیالات کو فروغ دے۔

درج ذیل پوسٹ نہ کریں:

  • نفرت انگیز خیالات سے متعلقہ لوگوز، علامات، جھنڈے، نعرے، یونیفارمز، سیلوٹس، اشارے، پورٹریٹس، السٹریشنز، یا دیگر افراد کے ناموں کے بارے میں مثبت انداز میں بات کرتے ہوئے یا انہیں ظاہر کرتے ہوئے اس قسم کے خیالات کو فروغ دینے والا مواد
  • ایسا مواد جو واضح طور پر دستاویز بند اور پرتشدد سانحات کے وقوع پذیر ہونے کی تردید کرے
  • موسیقی یا بول جو نفرت انگیز خیالات کو فروغ دیں

 نفرت انگیز گفتگو، گروپس، اور خیالات کے خلاف ہماری کوششوں کے بارے میں مزید جانیں۔

سیاسی اشتہار

 اشتہارات کسی سرکاری عہدے کے امید وار، موجودہ یا سابقہ سیاسی سربراہ، سیاسی فریق، سیاسی تنظیم کا حوالہ نہیں دے سکتے، انہیں فروغ نہیں دے سکتے، یا ان کی مخالفت نہیں کر سکتے، نہ ہی سرکاری اہمیت کے حامل مقامی، ریاستی، یا وفاقی مسئلے سے متعلقہ مواد پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔ غیر منافع بخش تنظیموں یا حکومتی ایجنسیوں کی جانب سے قدم اٹھانے کے مطالبے کی اجازت دی جا سکتی ہے، بشرطیکہ کہ ان محرکات کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد کارفرما نہ ہوں۔

ہماری پالیسیوں کا اطلاق

ہم اپنے صارفین کی حفاظت اور نقصان کا سبب بننے والے مواد اور رویے کو محدود کرنے کے لیے کئی حکمت عملیاں اختیار کرتے ہیں کیونکہ ہم ایپ کے ایک حوصلہ افزاء اور پرتپاک تجربے کو فروغ دینے کے لیے کام کرتے ہیں۔

ہماری حکمت عملی: اپنی کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والا مواد ہٹا دیتے ہیں

منطق: جب ہمیں گمراہ کن یا غلط معلومات سمیت افراد، ہماری کمیوںٹی یا وسیع تر عوام کے لیے نقصان کا سبب بننے والے کسی ایسے مواد کا پتہ چلتا ہے جو ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کے برخلاف ہو، تو ہم ایپ کے ایک محفوظ اور جائز ماحول کو فروغ دینے کے لیے اسے ہٹا دیتے ہیں۔

انتخابات سے متعلقہ: ایسے مواد کی چند مثالیں پیش ہیں جو ہم ہٹا سکتے ہیں: جھوٹے دعوے جن کا مقصد عوامی اداروں میں بھروسے کو ٹھیس پہنچانا ہو، جیسے کہ بذریعہ ڈاک ووٹ دینے کے نتیجے میں ووٹر کی جانب سے جعلسازی کیے جانے کے دعوے یا اس قسم کے دعوے کہ آپ کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا؛ ایسا مواد جوکہ انتخابات کی تاریخ کی غلط نمائندگی کرے؛ ووٹرز کو ہراساں کرنے یا ووٹنگ کو زبردستی روکنے؛ اور اسی قسم کی دیگر سرگرمیاں انجام دینے کی کوشش کرے۔


ہماری حکمت عملی: تلاش کے نتائج اور ہیش ٹیگز کو ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی جانب بھیجا جائے

منطق: ایسے مواد سے متعلقہ دیگر مواد اور اصطلاحات کو ہمارے پلیٹ فارم پر محدود کیا جا سکتا ہے جوکہ ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کے برخلاف ہوں تاکہ ایپ میں تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

انتخابات سے متعلقہ: اس میں نفرت انگیز گفتگو سے متعلقہ اصطلاحات، تشدد پر اکسانا، یا ووٹر کی جانب سے جعلسازی، جیسا کہ بیلٹ ہارویسٹنگ کے حوالے سے گمراہ کن معلومات شامل ہو سکتی ہیں اور ری ڈائریکٹ کرنا شامل ہو سکتا ہے۔


ہماری حکمت عملی: تلاش کے نتائج کو ری ڈائریکٹ کرتے ہوئے یا کسی بھی فرد کی آپ کے لیے موجود فیڈ میں اس قسم کے مواد کو ناقابل تجویز قرار دیتے ہوئے، مواد کی تلاش میں کمی لائی جائے

منطق: ہماراتجویزاتی سسٹم ذہن میں تحفظ کو رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ اسپام، زیر جائزہ ویڈیوز، یا عمومی سامعین کو ایسی چونکا دینے والی چیزیں دکھانے والا نظرثانی شدہ – کچھ ایسا مواد نا قابل تجویز ہو سکتا ہے – جسے دیکھنے کو وہ ترجیح نہ دیتے ہوں۔

انتخابات سے متعلقہ: اس میں نظرثانی شدہ ایسا مواد شامل ہو سکتا ہے جو غیر تصدیق شدہ دعووں کا اشتراک کرے، جیسے کہ نتائج کی تصدیق سے پہلے قبل از وقت جیت کا اعلان؛ کسی امیدوار کی صحت کے حوالے سے اندازہ لگانا؛ انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشنز سے متعلقہ غیر تصدیق شدہ دعوے؛ اور مزید۔


ہماری حکمت عملی: پلیٹ فارم پر اس قسم کے مواد پر کوئی پابندی نہیں

 منطق: ایسا مواد – جسے تعلیمی، سائنسی، فنی، یا قابل ذکر گردانا جاتا ہے – مفاد عامہ کے لیے اہم ہو سکتا ہے۔ ہم مفاد عامہ کو ایک ایسی چیز سے تعبیر کرتے ہیں جس میں مجموعی طور پر پوری عوام کا فائدہ ہو، اور ہمارا ماننا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود شناخت اور تحفظ کی ضمانت ہے۔ تاہم، ہم اس قسم کے قابل ذکر مواد کی اجازت نہیں دیتے جو صارفین کو تشدد پر اکسائے۔

انتخابات سے متعلقہ: ممکن ہے کہ ہم خلاف ورزی کرنے والے قابل ذکر مواد پر کارروائی نہ کریں۔ مثلاً، جہاں ہم پرتشدد مواد کی اجازت نہیں دیتے، وہیں ہم اس قسم کے مواد کے خلاف کوئی قدم بھی نہیں اٹھاتے جو کسی احتجاج کے دوران ہونے والے تشدد کے مناظر دکھائے۔


ہماری حکمت عملی: مستقبل میں لائیو اسٹریمنگ کے لیے اکاؤنٹ کو مسدود کر دیں

منطق: TikTok LIVE لوگوں کو اپنے سامعین کے ساتھ مستند رابطے کے لیے مزید راہیں فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے، لیکن لائیو اسٹریم کے لیے یہ لازم ہے کہ صارفین 16 سال سے زائد عمر کے حامل ہوں اور ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی کے ساتھ بھروسے کو برقرار رکھیں۔ ایسے افراد اس خصوصیت تک رسائی کا اختیار کھو سکتے ہیں جو ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔

انتخابات سے متعلقہ: اس خلاف ورزی میں ایسی لائیو اسٹریم شامل ہو سکتی ہے جس کا مقصد تشدد پر اکسانا یا نفرت انگیز خیالات، سازشوں، یا گمراہ کن معلومات کو فروغ دینا ہو۔


ہماری حکمت عملی: اکاؤنٹ اور اس کا مواد ہٹا دیا جائے

منطق: ایسے صارفین کو اکاؤنٹ پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جنہوں نے ہماری صفر رواداری پر مبنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہو یا وہ جنہوں نے بارہا ان خلاف ورزیوں کو دہرایا ہو جیسا کہ وہ مسلسل پلیٹ فارم کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ناقص فہم کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انتخابات سے متعلقہ: مثلاً، ایسے اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی جائے گی جن کے بارے میں یہ پتہ چلے کہ وہ انتخابات سے متعلقہ گمراہ کن معلومات پھیلانے کے لیے وقف ہیں۔


ماری حکمت عملی: اس ڈیوائس سمیت، تمام مربوط اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی جائے، اور مستقبل میں اسی ڈیوائس سے اکاؤنٹس تخلیق کرنے کی قابلیت کو مسدود کیا جائے

منطق: ہم ایسے انتہائی سنگین مجرموں کے لیے ڈیوائس پر پابندیاں عائد کرتے ہیں جنہوں نے ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہو اور ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں اور سروس کی شرائط پر عمل کرنے سے انکار کیا ہو۔

انتخابات سے متعلقہ: متعدد اکاؤنٹس کی حامل ڈیوائسز جو ہماری صفر رواداری پر مبنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتی ہوں، جیسے کہ ایک ایسا نیٹ ورک جوکہ مربوط و غیر مہذب رویے یا انتخابی مداخلت میں مصروف عمل ہو۔


ہمارے نیوز روم سے

وم انتخابات اور اس کے بعد ہماری کمیونٹی کی معاونت کرنا

ہماری انتخابی سالمیت کی کوششوں کی شفافیت میں اضافہ

2020 Tiktok میں ہونے والے امریکی انتخابات کا درون ایپ ہدایت نامہ پیش کرتا ہے

TikTok پر نفرت سے مقابلہ کرنا

TikTok پر غلط معلومات اور انتخابات میں مداخلت کا مقابلہ کرنا

TikTok کا “باخبر رہیں” سلسلہ میڈیا خواندگی کے حوالے سے صارفین کو آگاہ کرنے کے لیے TikTok کے تخلیق کاروں کی خدمات حاصل کرتا ہے

TikTok کس طرح سے #ForYou ویڈیوز کی تجویز دیتا ہے

مواد، اکاؤنٹ، اور پلیٹ فارم کی سالمیت کی معاونت کے لیے بڑھنا